حامی کار
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - حمایت کرنے والا، مدد کرنے والا۔ کون ایسا اور حامی کار ہے جس کا ہو وہ اس کا بیڑا پار ہے ( ١٨٣٣ء، داستان رنگین، ٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ لفظ 'حامی' کے ساتھ فارسی لاحقۂ فاعلی 'کار' لگانے سے مرکب 'حامی کار' بنا ١٨٣٣ء میں "داستان رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر